تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

راجن پور :کچے کے علاقوں میں جاری آپریشن ساتویں روز میں داخل

جیو نیوز - راجن پور .........راجن پور کے کچے کے علاقوں میں جاری آپریشن ساتویں روز میں داخل ہوگیا لیکن پولیس کو اب تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

روجھان کے علاقوں میں اشتہاری ڈاکو چھوٹو گینگ اور عطااللہ پٹ سمیت خطرناک ڈاکووں کے خلاف پولیس کا آپریشن جاری ہے مگر اب تک کچے کے علاقوں کو ڈاکووں سے خالی نہیں کرایا جاسکا جبکہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.