10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:19
لاہور کا ضمنی انتخاب، تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
جیو نیوز - لاہور........تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے کہ این اے 122 لاہور کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ملوث ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے چیف الیکشن کمشنر کوخط لکھا ہے جس میں این اے 122 لاہور میں مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابی قوانین کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہارکیا گیا ہے ۔
خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر سے کہا گیا کہ انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں اور این اے 122 کے اہم ضمنی انتخاب کی نگرانی خود کریں، آپ الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب ریاض کیانی سے متعلق پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ ہیں ۔