10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
سمجھوتا ایکسپریس کی منسوخی، بھارتی شہری اپنی حکومت سے ناراض
جیو نیوز - کراچی........ بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس منسوخ کیے جانے پر پاکستان میں رک جانے والے بھارتی شہری اپنی حکومت سے شدید ناراض ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ پاکستانی انتظامیہ ان کی پوری دیکھ بھال کررہی ہے لیکن وہ اپنے گھروں میں اہل خانہ کے پاس جانا چاہتے ہیں، اگر بھارتی حکومت ٹرین نہیں آنے دے رہی تو انہیں بذریعہ ہوائی جہاز واپس بلائے۔