10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:15
لاہور:گیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان کا الیکشن کیمپ آفس کا دورہ
جیو نیوز - لاہور........لاہورمیں این اے 122 میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان نے خزانہ گیٹ اسکول میں قائم الیکشن کیمپ آفس کا دورہ کیا۔
لاہور کے حلقہ این اے 122 اور پی پی 147 کے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے گیریژن کمانڈر میجر جنرل طارق امان الیکشن کمیشن کے کیمپ آفس پہنچے ۔ خزانہ گیٹ اسکول میں قائم کیمپ آفس میں گیریژن کمانڈر نے الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کی اور انتخابی سامان کی ترسیل پر تبادلہ خیال کیا۔
میجر جنرل طارق امان کی الیکشن کمیشن حکام کے ساتھ ملاقات نصف گھنٹے جاری رہی جس کے بعد وہ اپنے اسٹاف کے ہمراہ واپس روانہ ہوگئے۔