تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:20

شریف برادران اورنج ٹرین منصوبے کی تشہیر میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی

جیو نیوز - اسلام آباد........تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ این اے 122 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوچکا ہے مگر شریف برادران اورنج ٹرین منصوبے کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخاب پراثرانداز ہونے کی حکومت کی کوششوں کوروکے۔

اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑکی مذمت کرتے ہیں، الیکشن کمیشن میں پنجاب کےرکن ریاض کیانی نے پورے کمیشن کواندھا کر رکھا ہے، الیکشن کمیشن ن لیگ کی طرف داری بند کرےاورانتخاب پراثراندازہونےکی حکومت کی کوششوں کوروکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.