10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:59
این اے 122 اور پی پی 147 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا سامان عملے کے سپرد
جیو نیوز - لاہور.......این اے 122 اور پی پی 147 کےضمنی انتخابات کےلئے پولنگ کا سامان پولنگ عملے کے سپردکر دیا گیا۔ پاک فوج کے جوان سامان کی ترسیل کی نگرانی کرتےرہے۔پولنگ صبح 8بجے شروع ہو کر بغیر کسی وقفے کےشام5 بجے تک جاری رہے گی۔
لاہور کا اسلامیہ ہائی اسکول خزانہ گیٹ ،ضمنی الیکشن کےپولنگ سامان کی تقسیم کامقام ، گیٹ اور اسکول کے چاروں اطراف پولیس اور فوج کےچاق وچوبند جوان سیکیورٹی پرمامور، واک تھرو گیٹ بھی اور جامہ تلاشی بھی۔
284 پولنگ اسٹیشنز کےپریزائیڈنگ آفیسرزکےپہنچنےپرخواتین اور مرد افسروں کی قطاریں، بیلٹ پیپرز اور بیلٹ باکسز سمیت دیگر سامان وصول کیا جاتا رہا۔
انتخابی ذمہ داریاں ،احسن اندازمیں دیانتداری سےنبھائیں گے، یہ کہناتھاپریزائیڈنگ آفیسرزکا۔ پولنگ سامان،پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچانے کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کاانتظام بھی۔ ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں بیلٹ پیپرز سمیت دیگر پولنگ سامان فوج کی نگرانی میں میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔