11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:32
پری پول دھاندلی ہوئی،چوہدری سرور ،سعد رفیق نے الزام مسترد کردیا
جیو نیوز - لاہور .......تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے ن لیگ پر ان کے ووٹروں کے ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کرنے کا الزام لگادیا ، ن لیگ سعد رفیق نےان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور پر بھی پی ٹی آئی کا رنگ چڑھ گیاہے۔
جیونیوز سے گفتگو میں چوہدری سرور نے اپنے ووٹرز کے ووٹ دوسرے حلقے میں منتقلی کو پری پول دھاندلی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگے۔
سعد رفیق نے ان کے الزامات کے جواب میں کہا کہ بلاوجہ معاملے کو دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،چوہدری سرور نے بات کو پوری طرح جانے بغیر بیان دیدیا۔