11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 15:48
اوکاڑہ: حلقہ این اے 144 کا ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ
جیو نیوز - اوکاڑہ....... اوکاڑہ کے حلقہ این اے 144 کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے آنے کا سلسہ جاری ہے، کلثوم نواز سوشل سیکورٹی اسپتال، گلشن فاطمہ،پولنگ اسٹیشن نمبر 103 کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق جج نے 501 ووٹ حاصل کیے، مسلم لیگ ن کے علی عارف چودھری 191 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر، پیپلز پارٹی کے امیدوار سجاد الحسن 15 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف کےامیدوار اشرف سوہنا 13 ووٹ حاصل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چک 4/5ایل میں پولنگ اسٹیشن نمبر63کےپولنگ بوتھ نمبر 1کے نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار علی عار ف نے 19 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار چودھری ریاض الحق جج 9 ووٹوں کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اشرف سوہنا نے 7 ووٹ حاصل کیے۔
این اے 144 میںگنج شکر نیشنل اسکول شمسہ کالونی کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار چوہدری ریاض الحق 200ووٹ لیکر سب آگے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے علی عارف چوہدری 180 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔