تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:20

ایاز صادق77736 ووٹ لیکر جیت گئے،غیر حتمی وسرکاری نتیجہ آگیا

جیو نیوز - لاہور........مسلم لیگ ن این اے122 کا ضمنی انتخاب جیت گئی، ایاز صادق 77736ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک انصاف کے علیم خان ہار گئے انھیں 73463ووٹ ملے۔ 100فیصد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقے این اے122 کا معرکہ مسلم لیگ نواز کے ایاز صادق نے جیت لیا ہے اور اس طرح انہیں 4273ووٹ سے کامیابی ملی ہے۔

دوسری جانب این اے144 اوکاڑہ2 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ریاض الحق جج83240 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ ن لیگ کے علی عارف چودھری 41050ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، آزاد امیدوار مہرعبد الستار 11270ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، پی ٹی آئی کے اشرف سوہنا نے 7101ووٹ لیے اور وہ چوتھے نمبر پر رہے جبکہ پی پی پی کے سجاد الحسن پانچویں نمبر پر آئے۔

ادھر لاہور کے حلقے پی پی147 کے تمام 117پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شعیب صدیقی 31993ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے اور مسلم لیگ نواز کے محسن لطیف 28640 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح شعیب صدیقی کو 3353ووٹوں سے کامیابی ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.