12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 5:31
جو پارٹی این اے 122 کا نتیجہ نہ مانے وہ سیاست کی اہل نہیں،خورشید شاہ
جیو نیوز - سکھر ........قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ جو پارٹی این اے 122 کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ نہ مانے وہ سیاست کی اہل نہیں ہے۔
خورشیداحمد شاہ سکھر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کی اورپیپلزپارٹی سیاست کی جنگ لڑ رہی ہے، ابھی بچے کھیل رہے ہیں ، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں نظرآئے گی۔