12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:15
منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 97 ہو گئی
جیو نیوز - اسلام آباد.......منیٰ حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے فہرست جاری کر دی ۔
وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کردہ فہرست کے مطابق حادثے کے بعد سے اب بھی بیس پاکستانی لاپتا ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ بھگدڑ میں زخمی ہونے والے دو افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔