12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:47
شکارپور : قومی شاہراہ پر حادثہ،2بچوں سمیت 3افراد جاں بحق
جیو نیوز - شکارپور........ شکارپور میں قومی شاہراہ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق ہمایوں کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرک نے سامنے سے آتی ہوئی موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 7 سالہ علی مراد ،10 سالہ علی حسن اور بچو ں کا باپ محمد خان موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔