12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اِن کیمرا سماعت
جیو نیوز - راول پنڈی......وزارت خارجہ نے عدالت کوبتایاہےکہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی گواہ مارک سیگل نومبر میں اپنے بیان پروکلاء کی جرح کے لیے دستیاب ہیں۔
راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج رائے محمد ایوب مارتھ نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی ان کیمرا سماعت کی، وزارت خارجہ کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف امریکی گواہ مارک سیگل وڈیو لنک کے ذریعے اپنے بیان پر جرح کے لیےنومبر میں دستیاب ہیں۔
ایک گواہ مدعی مقدمہ انسپکٹر کاشف ریاض عدالت پیش نہ ہوسکے ، اس لیےان پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ ایک اور گواہ سابق ایس ایس پی طاہر ایوب کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت نے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔