تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

عمران خان نے این اے 122 کے انتخابی عمل پر پھر سوالات اٹھا دیے

جیو نیوز - لاہور........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا الیکشن پر ردعمل سامنے آگیا۔ انہوں نے پھر انتخابی عمل پر سوال اٹھادیا ہے ۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ووٹ این اے 122 سے باہر منتقل کیے گئے ۔

این اے 122 کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں عمران خان نےپھر انتخابی عمل میں گڑبڑ کا معاملہ اٹھا دیا ۔ اس بار عمران خان نے بات کی ہے آخری لمحات میں پی ٹی آئی کے ووٹ حلقہ سے باہر منتقل کیے جانے کی اور اس کی تحقیقا ت کرکے الیکشن کمیشن سے بات کرنے کا کہا ہے ۔

ان کا کہناہے کہ پی ٹی آئی اس بار بھی ن لیگ کے دھاندلی کے حربوں سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں تھی اور آیندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں گی ۔

عمران خان نے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی طاقت اور صوبائی الیکشن کمیشن کے مقابلے کو پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح قرار دیا ۔ عمران خان نے پی پی 147 میں کامیابی پر شعیب صدیقی اور علیم خان کو صوبائی اور وفاقی حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے پر مبارک باد دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.