12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:4
سندھ کے 7ہزار سےزائد مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل
جیو نیوز - کراچی ......سندھ کے 7ہزار 4سو سے زائد مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے،اسپیشل برانچ کی رپورٹ جیو نیوز نے حاصل کرلی ۔
اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور اس کے اطراف میں 2ہزار 5سو مدارس ہیں جبکہ سندھ بھر میں 7ہزار 4سے زائد مدارس ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق شہر اور اطراف میں واقع رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 1900ہے،سندھ بھر کے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔