تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:5

لاہور ،این اے 122 ، پی پی 147 کے سرکاری نتائج کا اعلان

جیو نیوز - لاہور.......لاہور کے قومی حلقہ 122 اور پی پی 147 کے ریٹرننگ آفیسر نے دونوں حلقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں نے الیکشن کے نتائج کو کھلےدل سے تسلیم کیا۔حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں سمیت 23 کی ضمانتیں ضبط ہو گئیں ۔

این اے 122 اور پی پی 147کے ریٹرننگ آفیسر زاہد اقبال نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے ہمراہ میڈیا کے روبرولاہور کے قومی اور صوبائی دو حلقوں کے نتائج کا اعلان کیا ،انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق 74ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،پی ٹی آئی کے عبد العلیم خان 72 ہزار 82ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے، قومی حلقے میں ٹرن آؤٹ 43اعشاریہ 10 فیصد رہا۔

پی پی 147 میں پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی نے سب سے زیادہ 31 ہزار 964 ووٹ لیے ، ن لیگ کے محسن لطیف 28 ہزار 402 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ووٹنگ کی شرح 44 اعشاریہ 42 فیصد رہی۔

کامیاب امیدواروں کی جانب سے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانے کے بعد چیف الیکشن کمشنرکی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.