تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:44

کراچی:گلستان جوہرمیں مٹی کا تودہ گرگیا،13لاشیں نکا ل لی گئیں

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک ایک میں جھگیوں پرمٹی کاتودہ گرگیا،7 بچوں سمیت13 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو کا کا م مکمل کرلیا گیا۔

گلستان جوہربلاک ون میں جھگیوں پر پہاڑی تودہ گرنے سے کئی گھرانوں پرقیامت گزرگئی۔رات 2بجے کےقریب تودا گراتواس وقت زیادہ ترافرادسورہےتھے۔اور پھرعلاقہ آہوں اورسسکیوں سےگونج اٹھا۔

لوگ اپنےپیاروں کی تلاش کےلیے ایک دوسرےکومدد کےلیےپکارتےرہےاور2گھنٹےتک اپنی مددآپ کےتحت کارروائیوں پرمجبوررہے۔

تودےہٹانےکےلیےمشینری پہنچی توامدادی کارروائیوں میں تیزی آئی ۔رینجرزکےاہلکاروں نےبھی ان کارروائیوں میں حصہ لیا۔ جبکہ اہل علاقہ کدالوں کی مدد سےمٹی ہٹانےکی کوشش کرتےرہے۔عینی شاہدین کاکہناتھاکہ 3 جھگیاں مٹی کے تودے کی زد میں آئیں۔لاشیں برآمدہوئیں تولواحقین کےضبط کابندھن ٹوٹ گیا۔

کمشنر کراچی شعیب صدیقی حادثےکےکچھ ہی دیر بعد جائے واقعہ پرپہنچ گئے اور تسلیم کیا کہ امدادی کاموں کےریسپانس ٹائم کوکم کرنےکےلیےاقدامات کرناہوں گے۔

حادثےمیں جاں بحق افرادکی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ لاشیں نکالنے کے بعد ریسکیوکا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.