13 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:16
لاہور: زیورات چوری کرنیوالی گھریلو ملازمائیں پکڑی گئیں
جیو نیوز - لاہور .....لاہور میں دو گھریلو ملازماؤٕں نے زیورات چوری کر لیے، جاپانی مالکن نے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، گھر سے بھاگتے ہوئے اہل محلہ نے دونوں گھریلو ملازماؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کی نجی رہائشی کالونی کے شہری الیاس کی غیرملکی بیوی نے دو روز قبل دو بہنوں کو گھریلو کام کاج کے لیے رکھا۔ دونوں ملازماؤں نے موقع پاتے ہی زیورات چرا لیے، خاتون نے پکڑا تو اسے مار مار کے برا حال کر دیا، کرنٹ بھی لگائے۔
دونوں گھریلو ملازمائیں زیورات لے کر فرار ہونے لگیں تو شور سن کر محلے دار اکٹھے ہو گئے، انہوں نے دونوں کو پکڑ لیا، اور درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نےدونوں خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔