تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 5:17

جلیل عباس جیلانی کی نرگس ماول والا کو دورہ پاکستان کی دعوت

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے پروفیسر نرگس ماول والا کو خط لکھ کرپاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے۔

پاکستانی سفارت خانہ نرگس ماول والا کو سول اعزاز کے لیے نامزد کرے گا۔امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی نے نرگس ماول والا کو خط لکھ کر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا۔

خط میں پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ نرگس ماول والاکی سائنسی خدمات نوع انسانی کی فلاح پرگہرےاثرات مرتب کرےگی۔ نرگس ماول والاکی کامیابی پاکستان میں نوجوان خواتین کی حوصلہ افزائی کاباعث بنی۔

جلیل عباس جیلانی نے نرگس ماول والا کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں سائنسی اداروں کا دورہ کریں اور اپنی کامیابی کے سفر کے بارے میں آگاہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.