13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 13:53
سوات میں چار افراد کا قاتل گرفتار
جیو نیوز - سوات.... محکمہ انسداد دہشت گردی ملاکنڈ ریجن نے سوات میں چار افراد کے قاتل کو گرفتارکرلیا۔ ملزم ایوب نے گذشتہ روز فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کیاتھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق سوات میں چار افراد کے قاتل کو ایک کارروائی کے دوران گرفتارکرلیاگیا۔ یاد رہے کہ سوات کے بلوگرام چوک میں گذشتہ روز دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ جس دوران ملزم ایوب نےچار افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔