تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 16:17

فوج اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے ہرقیمت ادا کرنے کو تیار ہے، آرمی چیف

جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔

جنرل راحیل شریف نے سی پیک اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں نئی فورس اور سیکیورٹی معاملات کاجائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں،پاک فوج اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل کیلئے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے راہداری کی سیکیورٹی کیلئے قائم اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈکوارٹرز میں نئی فورس اور سیکیورٹی معاملات کاجائزہ بھی لیا۔

جنرل راحیل شریف نے کہا ہےکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف جاری مہمات سے آگاہ ہیں، راہداری کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.