13 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:2
فیصل آباد :پتنگ اڑانے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں
جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آباد میں پتنگ اڑانے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑادیں۔ مکانوں کی چھتوں سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔پولیس نے اس حوالے سے وارننگ دی ہے کہ ماں باپ بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں، ورنہ والدین کو دھرلیں گے۔
فیصل آباد میں پتنگ بازی کے خلاف پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران منچلوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی بھی ہوئی۔مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار گھروں میں بغیر اجازت داخل ہوئے ہیں۔