تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:6

فیصل آباد: پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے بچی زخمی

جیو نیوز - فیصل آباد.........فیصل آباد میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے 5 سال کی بچی زخمی ہوگئی،بچی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق 5 سال کی ردا اپنے والد کےساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی کہ گلبرک کے علاقے میں پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے زخمی ہو گئی ، ردا کی ناک اور آنکھ پربھی زخم آئے ،بچی کو الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں طبی امداد دینے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.