تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:44

مظفرگڑھ میں13سال کی لڑکی دارلامان سے فرار

جیو نیوز - مظفرگڑھ....مظفرگڑھ میں13سال کی لڑکی دارلامان سے فرار ہوگئی ۔دارالامان کی انتظامیہ نے کارروائی کے لیے پولیس کو درخواست دیدی ہے۔

پولیس کے مطابق دوآبہ کی 13سال لڑکی ناراض ہوکرگھر سے فرار ہوگئی تھی ،پولیس نے رابعہ کو تحویل میں لیکردارالامان داخل کرایا ،آج لڑکی کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیامگر عدالت نے لڑکی کو دوبارہ دارلامان بھیج دیا جبکہ لڑکی کا اصرار تھا کہ اسے گھر بھیجا جائے ۔

عدالت میں پیشی کے بعد لڑکی کودارلامان منتقل کیا گیا مگر لڑکی دارالامان سے فرار ہوگئی، انتظامیہ نے کارروائی کے لیے تھانہ سول لائن کو درخواست دیدی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.