تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 17:4

کوئٹہ:پتنگ اڑانے اور تیز دھار ڈور کے استعمال اور فروخت پر پابندی

جیو نیوز - کوئٹہ......کوئٹہ میں پتنگ اڑانے اور تیز دھار ڈور کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ، شہر میں کل بسنت کے دوران ہونے والی ہوائی فائرنگ سے چار بچے زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اعلامیے کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حدود میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ سازی ، اس کے اڑانے، ہر قسم کی تیز دھار ڈور کے استعمال اور اس کی فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

دوسری جانب کوئٹہ میں جمعہ کو بسنت کے موقع پر مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں چار افرادزخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.