تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 20:34

اسلام آباد:فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل زاہد اکبر دم توڑ گیا

جیو نیوز - اسلام آباد......پولیس ناکے پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا کانسٹیبل زاہد اکبر دم توڑ گیا ۔ پولیس کے مطابق زاہد اکبر 12 فروری کو اسلام آباد میں آئی جے پی ناکے پر2 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔

فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل امتیاز شہید جبکہ ایک ایف سی کا اہلکار اور ایک راہ گیر خاتون بھی زخمی ہوئی تھی ۔ زاہد اکبر کو کمر پر گولی لگی تھی اور وہ پمز میں زیر علاج تھا،تاہم آج وہ دم توڑ گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.