تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:53

تمام جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں،وزیر اطلاعات

جیو نیوز - اسلام آباد......وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو نیب کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں، نیب نے خود تسلیم کیا ہے کہ سسٹم میں قباحتیں ہیں۔

وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتےہوئے کہاکہ نیب نے خود تسلیم کیا ہےکہ ان کے سسٹم میں قباحتیں موجود ہیں ، وزیراعظم ان رکاوٹوں کا ذکر کررہے ہیں جو ترقی کی راہ میں حائل ہیں ، قباحتیں دور کرنے کے لیے تمام اقدامات منتخب قیادت کے مشورے اور تجاویز سے کیے جائیں گے ، نیب میں اصلاحات کے لیے جو بھی اقدامات کیے جائیں گے وہ اتفاق رائے سے ہوں گے ۔

پٹھان کوٹ واقعے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس کی ایف آئی آر ایک کمیٹی کی تجویز کی روشنی میں کاٹی گئی ہے، دنیا کو یہ یقین دلانا کہ ہم اپنی سرزمین پر ایسے لوگوں کو برداشت نہیں کرتے ، ایسے اقدامات کرنا مثبت ہے،اس اقدام میں دنیا میں پیغام جائے گہ پاکستان مسئلے کا حل ہے ، مسئلے کاحصہ نہیں ۔ۥ

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.