15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:39
کراچی میں بینک ڈکیتیوں میں ملوث فاروق عرف چوہا مارا گیا
جیو نیوز - کراچی......کراچی پولیس کے لیے چھلاوا کہلانے والا بینک ڈکیتیوں کا ماسٹر مائنڈ فاروق عرف چوہا پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کیلئے چھلاوہ اور سر کا درد بننے والا فاروق عرف چوہا بل آخر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹرئیل ایریا بلال کالونی میں ایس آئی یو پولیس سے مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ ایک ملزم گرفتار ہوا،ہلاک ملزمان کی شناخت فاروق عرف چوہا اور عمران قریشی کے نام سے ہوئی، جو دو روز قبل ایس آئی یو پولیس سے مقابلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق، فاروق عرف چوہا اور اس کا ساتھی عمران قریشی 2016 ءمیں ہونے والی 3بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا اس کے علاوہ ملزمان 2013 ءسے لے کر 2016 ءتک 16 بینک ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہے۔