تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:35

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی بھوک ہڑتال کا دوسرا دن

جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم کےقائد کی میڈیا پر تصویر اور بیانات کی اشاعت پرعائد پابندی کے خلاف متحدہ کے زیراہتمام علامتی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی کراچی پریس کلب کے باہر جاری رہی۔

رابطہ کمیٹی کےارکان اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز دن کے11بجے کیا۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے دن کیمپ میں کراچی کے 6ڈسٹرکٹ سے بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونےوالے یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.