تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:57

وزیرداخلہ کی اپنےدورکےتمام کیسزکی عدالتی اسکروٹنی کی دعوت

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پیپلزپارٹی کی قیادت کو ایک مخصوص کیس کے لیے نہیں بلکہ اپنے ڈھائی سالہ دور میں ایف آئی اے کے تمام کیسز کی عدالتی ا سکروٹنی کرانے کی دعوت دی تھی، اگر پی پی لیڈرشپ چاہے تو اگلے ہفتے ہی عدالتی کمیشن اور اسکروٹنی کی درخواست دی جا سکتی ہے ۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما بار بار ایف آئی اے پر بلاجواز تنقید کرکے کرپشن کیسز میں تفتیش کو متنازع بنا رہے تھے، اگر حکومت سندھ کو کے ایم سی کیس میں ایف آئی اے کے کردار پر تحفظات ہیں تو وہ اس کے خلاف عدالت جاسکتی ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے وزیرداخلہ کی اس دعوت کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کی قیادت چاہے تو اگلے ہفتے ہی عدالتی کمیشن اور اسکروٹنی کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.