15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 21:4
نائیجیریا کے شہری سے 5.1کلو منشیات برآمد
جیو نیوز - کراچی .....کسٹم حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران نائیجیریا سے پاکستان آنے والے شخص سے 1 ہزار 470 گرام منشیات برآمد کر لی۔
کسٹم حکام نے مشکوک حرکات پر ملزم کی تلاشی لی ، جس کے بعد ایکس رے کے ذریعے معلوم ہوا کہ ملزم کے جسم میں منشیات کیپسول کی صورت میں موجود تھی نائیجیرین شہری لاگوس سے براستہ دبئی کراچی پہنچا تھا ۔