15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:29
شرمیلا ٹیگور کو پولیس رپورٹ نہ ہونے پر واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا
جیو نیوز - لاہور.....بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو پولیس رپورٹ نہ ہونے پر لاہورسے واپس بھارت جاتے ہوئے واہگہ بارڈر پرروک لیاگیا۔
شرمیلا ٹیگور ادبی میلے میں شرکت کیلئے لاہور آئی تھی اور وہ آج بھارت واپس جارہی تھیں لیکن واہگہ بارڈر پر پولیس رپورٹ فراہم کرنے میں ناکام رہیں ، جس پر انہیں روک لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی شرمیلا ٹیگور بھارت روانہ ہوجائیں گی۔