تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:6

پاکستان ایئرویزکو پی آئی اے کی ذیلی ایئرلائن کے طور پر رجسٹرڈ کرا دیا گیا

جیو نیوز - اسلام آباد.......پاکستان ایئرویزکو پی آئی اے کی ذیلی ایئرلائن کے طور پر رجسٹرڈ کرا دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فیصلے سے قومی ایئرلائن کی کارکردگی کوبہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان ایئرویز کو قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ذیلی کمپنی کےطور پر رجسٹر کر دیا گیا ہے، پاکستان ایئرویز کے قیام سے پی آئی اے کے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی میں بہتری آئے گی۔ جبکہ بین ا لاقوامی سطح پر بھی قومی ایئرلائن کا امیج بہتر ہوگا۔

پی آئی اے کے کور بزنس اور نان کور بزنس میں تقسیم سے متعلق امور پر غور بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایئرلائن کی ذیلی کمپنی کے قیام کی مخالفت کر دی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قومی ائیرلائن کا ذیلی ادارہ رجسٹرڈ کراکے حکومت نے اپنے بیان کی نفی کی ہے۔

پہلے یہ کہا گیا کہ ائیرلائن چلانا حکومت کا کام نہیں اب ایئر لائن رجسٹرڈ کرالی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکمت عملی طے کرنے کیلئے کل اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.