تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:27

پیپلزپارٹی کی کل جماعتی کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کی شرکت

جیو نیوز - کراچی .........پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت دیگر سیاسی مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مردم شماری سے متعلق کل جماعتی کانفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس تاریخی ہے۔ تمام جماعتیں مردم شماری کے حق میں ہیں لیکن انتظامات بلا تاخیر بہتر ہونے چاہیے۔

کل جماعتی کانفرنس میں فنکشنل لیگ، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم ، جئے سندھ قومی محاذ سمیت تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے مردم شماری سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.