16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:48
پشاور : کم سن گھریلو ملازمہ پر مالک ڈاکٹر کا تشدد
جیو نیوز - پشاور......پشاور میں کم سن گھریلو ملازمہ پر مالک نے چوری کاالزام لگا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تنخواہ دینے سے انکار کرنے والے مالک نے تیرہ سالہ بچی کے سر کے بال بھی منڈوادیئے۔
پشاور کے علاقہ ڈبگری میں ڈاکٹر شکیل کے گھر کام کرنے والی صوابی کی تیرہ سالہ بچی عائشہ کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔
مالک نے چوری کا الزام لگا کر کم سن بچی کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ سر کے بال منڈوادیئے۔ عائشہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اس سے پہلے بھی اسے تشدد کا نشانہ بناتا رہاہے۔