16 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:8
ہریانہ ہنگامے،3خواتین سمیت 7پاکستانی محصور
جیو نیوز - نئی دہلی...... بھارتی ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث7 پاکستانی شہری بھی پھنس گئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہریانہ میں جاٹ برادری کے احتجاج کے باعث جہاں نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا ہے وہیں پاکستان کے 7 شہری بھی فتح گڑھ صاحب میں محصور ہوگئے،جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو ریسٹ ہاؤس میں ٹھہرا دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں کوٹہ نہ ملنے کے خلاف جاٹ برادری کا احتجاج فسادات میں تبدیل ہو چکا ہے، جس میں اب تک 10 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔