تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:29

پشاور:جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

جیو نیوز - پشاور…پولیس نے جوتے میں چھپائی گئی ایک کلوگرام سے زیادہ چرس اسمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

باڑا خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے شفیق سربند کے علاقے میں ناکے پر روک کر پولیس نے جامہ تلاشی کی تو اس سے کچھ برآمد نہیں ہوا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے جوتوں کے تلوے اکھاڑ ے تو اعلیٰ کوالٹی کی ایک کلو بیس گرام چرس تلووں میں چھپائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم باڑا اکا خیل کا رہائشی ہے اور جوتوں کے تلووں میں منشیات چھپا کر اسمگلنگ کرنے میں ملوث رہاہے۔ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.