تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:22

کراچی:ڈاکٹر عاصم حسین کو نیب عدالت میں پیش کردیا گیا

جیو نیوز - کراچی…سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کراچی میں نیب عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا ، تفتیشی افسر نے عدالت میں انکوائری رپورٹ جمع کرادی۔

ڈاکٹر عاصم پر زمینوں پر قبضے ، منی لانڈرنگ اور ضیاالدین ٹرسٹ کے غلط استعمال سمیت دیگر الزامات میں قومی خزانے کو 450ارب روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

کراچی میں قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ان پر زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، کرپشن اور کمیشن لینے جیسے سنگین الزامات ہیں۔

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو گرفتار کئے اتنے دن گزر گئے اب تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا جس پر تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ ان کے پاس 29 فروری تک کا وقت ہے اس لئے سپلیمنٹری ریفرنس دائرکرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دی جائے۔

ڈاکٹرعاصم کے وکیل کا کہنا تھا کہ اگرریفرنس فائل نہیں کیا گیا تو ان کے موکل کو حراست میں رکھنےکاکوئی جوازنہیں،کسٹڈی صرف تفتیش کیلئےہوتی ہےاورنیب کےمطابق تفتیش مکمل ہے تاہم عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کو 5 مارچ تک نیب ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئےآئندہ سماعت پرریفرنس طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.