تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:18

کراچی:ایم کیو ایم کی علامتی بھوک ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

جیو نیوز - کراچی......ایم کیوایم کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال چوتھے اور آخری روز بھی جاری ہے۔ کراچی پریس کلب کے باہرعلامتی بھوک ہڑتال کا آغازآج صبح 11بجے کیا گیا۔

ایم کیوایم کے ایم پی ایز، ایم این ایز، سینیٹرز، اراکین رابطہ کمیٹی، ذمے داروںاورکارکنوں نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔

متحدہ کے قائد کی تقاریراورتصاویرکی نشرواشاعت پر پابندی کے خلاف علامتی بھوک ہڑتال کا آج آخری دن ہے۔ اس دوران مختلف مکاتب فکر کے علما بھی بھوک ہڑتال میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی ایم کیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

بوہری برادری کے افراد، فنکاروں اور گلوکاروں نے بھی متحدہ قومی موومنٹ کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی اور ہڑتال پر بیٹھے رہنماؤں اور کارکنوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.