تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:14

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 8 افراد زیر حراست

جیو نیوز - کراچی........کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔

قانون نافذکرنےوالےاہلکاروں نے لیاری کےعلاقےدریاآبادمیں سرچ آپریشن کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔آپریشن گینگ وارملزم سعیدپٹھان کی گرفتاری کےلیےکیا گیا تھا، تاہم اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

دوسری جانب اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا، علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی،جس کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اُدھرسائٹ اے کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرکے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ملزمان خالد خان عرف ٹی ٹی اور رحمت اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ اور ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.