تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:12

گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہوگا

جیو نیوز - نواب شاہ .........پاک فضائیہ کے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری نے کہا ہے کہ گرلز کیڈٹ کالج نواب شاہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا گرلزکیڈٹ کالج ہے ، جس میں ستمبر 2016 سے کلاسز کا آغاز ہو جائے گا۔

نواب شاہ میں بختاور گرلزکیڈٹ کالج کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ائیروائیس مارشل سلیمان بخاری کا کہنا تھا کہ کالج کے لیے پرنسپل او ر ایڈمن آفیسر کی نامزدگی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ کیڈٹ کالج میں داخلے کے لئے60فیصد کوٹہ سند ھ کے لیے جبکہ 40فیصد کوٹہ دیگر صوبوں کی طالبات کے لیے ہوگا۔

چیف انجینئرایجوکیشن ورکس محمد بچل میمن نے بتایا کہ 1896ملین روپے کی لاگت سے کالج کی عمارت مکمل کی جارہی ہے ، اور کیڈٹ کالج کا انتظام ائیر فورس کے حوالے کیا جا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.