تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:59

2018 بجلی کی قلت کے خاتمے کا سال ہو گا؛نواز شریف

جیو نیوز - اسلام آباد..........وزیر اعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کاافتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 2018 بجلی کی قلت کے خاتمے کا سال ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ پہلا نمونہ ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ بجلی میں خود کفیل ہو گئی ہے۔ پبلک اور نجی سیکٹر بھی اس کی تقلید کریں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کی قلت کو پورا کرنے کے کچھ منصوبے اس سال تیار ہو جائیں گےاور کچھ اگلے سال 2017 میں تیار کیے جائیں گے۔ جس کے بعد سال 2018 بجلی کی قلت کے خاتمے کا سال ہوگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے بعد پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی پہلی گرین پارلیمنٹ بن گئی ہے۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ چین کے سفیر کے علاوہ اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق ، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور دیگر پارلیمنٹرین بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.