تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:8

فیس بک پر ہراساں کرنے والے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اےکے حوالے

جیو نیوز - کراچی........کراچی کی مقامی عدالت نے فیس بک کے ذریعے رکن قومی اسمبلی اور رشتے داروں کو ہراساں کرنے کے الزام میں دوملزمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اےکی تحویل میں دےدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ملک وحید کی عدالت میں2ملزمان عطاء محمد اور احمد علی کو ایف آئی اے نے پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پی پی پی رکن قومی اسمبلی ملک اسد سکندر اور انکے رشتہ داروں سے متعلق فیس بک پر نازیبا کمنٹس دیتے تھے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا،ملزمان کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے جامشورو سے گرفتار کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.