تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:58

وزیراعظم کا ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی کاونٹر زختم کرنے کا حکم

جیو نیوز - اسلام آباد ......وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وی وی آئی پی کاونٹر زختم کرنے کا حکم دیدیا ، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پی آئی اے تمام مسافروں سے وی وی آئی پی جیسا سلوک کرے۔

وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے چیئرمین پی آئی اے کو خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ ائرپورٹس پر کسی پارلیمنٹیرین کو پروٹوکول دینے کی ضرورت نہیں ،پی آئی اے تمام مسافروں کو وی وی آئی پی سمجھے۔

واضح رہے کہ ایئرپورٹس کے وی وی آئی پی کاونٹرز ارکان پارلیمنٹ اوردیگر اعلیٰ شخصیات کیلئے مختص ہوتے تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.