تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:46

ملتان : بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں 3روزہ کتاب میلہ سج گیا

جیو نیوز - ملتان......ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ سج گیا ہے،آج سے شروع ہونے والا کتاب میلہ 25 فروری تک جاری رہے گا ۔

کتاب میلہ میں یونیورسٹی کے طلبا ، اساتذہ سمیت کتاب دوست بھی خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ، کتاب میلہ میں تمام کتابوں پر 20 فیصد رعائیت رکھی گئی تھی جبکہ لاہور ، اسلام آباد ، روالپنڈی ، کراچی اور ملتان کے بک ہاوسزز نے 25 سے زائد اسٹالز لگائے جن پر سیکڑوں مختلف موضوعات کی کتابیں موجود تھیں ۔

بک فئیر میں آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ کتابوں کی قیمتیں زیادہ ہونے پر ان کی خریداری میں کمی آئی، تاہم انٹرنیٹ کے دور میں رہتے ہوئے لوگ کتابیں کم ضرور پڑھتے ہیں، لیکن آج بھی کتاب کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.