تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:50

صدر ممنون اور وزیراعظم نواز کی ملاقات،اہم امور پر مشاورت

جیو نیوز - اسلام آباد ......صدر ممنون حسین سے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کی ہے جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی ہے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر ممنون حسین سے ایوان صدر میں وزیر اعظم نوازشریف نے ملاقات کی، جس میں ملک کے اہم امور پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملک کی موجودہ صورتحال اور حکومتی کارکردگی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ وزیر اعظم نے صدر کو حالیہ دورہ قطر اور ایل این جی معاہدے پر بھی اعتماد میں لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.