19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:53
پشاورمیں سرچ آپریشن، 55 مشتبہ افراد زیرحراست
جیو نیوز - پشاور…پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن میں 14افغان باشندے بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن نودیہہ بالا، تاج آباد اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ اس دوران لیڈیز پولیس اور کھوجی کتوں کی مدد سے 100کے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی۔
آپریشن کے دوران 14افغان باشندوں سمیت 55 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 3پستول، 1 کلاشنکوف اوردرجنوں کارتوس برآمد ہوئے۔