تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2016
وقت اشاعت: 18:18

چارسدہ :سی ٹی ڈی کی کارروائی، دہشت گرد گرفتار

جیو نیوز - چارسدہ…محکمہ انسداد دہشت گردی نے چارسدہ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔ جس کے قبضہ سے دستی بم برآمد ہواہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی چارسدہ میں خان ماہی کے علاقے میں کی گئی۔ اس دوران ایک دہشت گرد شاہ فیصل کو گرفتارکیاگیا۔ جس کے قبضہ سے دستی بم اور پستول برآمد ہوا۔

شاہ فیصل چارسدہ پولیس کو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.