20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:28
ویمن پروٹیکشن بل کی منظوری خوش آئند ہے، اراکین پنجاب اسمبلی
جیو نیوز - لاہور......اراکین پنجاب اسمبلی نے ویمن پروٹیکشن بل کی مشترکہ منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مردوں کے معاشرے میں عورت کو تحفظ کی ضرورت تھی ۔
اراکین پنجاب اسمبلی کہتے ہیں کہ اب خواتین کے احترام میں اضافہ ہوگا، بل پاس کرنے سے زیادہ ضروری اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔