تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:16

سرگودھا: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو آگ لگا دی

جیو نیوز - سرگودھا.........سرگودھا کے نواحی گاؤں 91 شمالی میں ایک شخص نے مبینہ طورپربیوی کوآگ لگادی، 22 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے، آگ نے خاتون کے جسم کو ستر فی صد جھلسا دیا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیاہے ،تفتیش کررہےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.